ترکی کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون کی توسیع کے خواہاں ہیں: صدر روحانی

تہران، 15 جون، ارنا-  ایرانی صدر ممکلت نے اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی میدان میں ترکی کیساتھ تعاون کی توسیع کا خواہاں ہے۔

صدر روحانی نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون میں اضافہ کرنے کیساتھ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارتی لین دین کے حجم کو 30 ارب ڈالر تک پہنچنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے باہمی تعاون اور اعتمادسازی کی تنظیم CICA کے پانچویں سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب "رجب طیب اردوان" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سالوں میں دونوں ملکوں کے در میان تعلقات کی توسیع کے حوالے سے بہت سے اچھے اقدامات کیے گئے ہیں جن میں مزید تیزی سے اضافہ کرنے کی ضروت ہے۔

  ایرانی صدر نے ایران اور ترکی کے درمیان علاقائی تعاون کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطی مسائل بشمول آستانہ امن عمل اور شام کی تعمیر نو کے حوالے سے دوطرفہ تعاون سمیت روس کیساتھ سہ فریقی اور جامع تعاون بھی علاقے کے امن و استحکام کو مزید تقویت دینے کیلئے انتہائی اہم ہے۔

 اس موقع پر ترکی کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ایران اور ترکی کے درمیان باہمی اور علاقائی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک تمام شعبوں میں ایران کیساتھ تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =