تہران کا دوحہ کیساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کا خواہاں

تہران، 15 جون، ارنا – صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک بالخصوص قطر کے ساتھ تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے.

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز دورہ تاجکستان کے موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
یہ ملاقات تاجک دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی.
صدر مملکت ایران نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے دوطرفہ اور چندفریقی تعاون ناگزیر ہے اور اس حوالے سے ایران تعاون کے لئے ہمیشہ آمادہ ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ اور دوست ممالک بشمول قطر کے ساتھ تعلقات کی توسیع ایران کی اصولی پالیسی رہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ علاقائی ممالک کے امن و استحکام ایک دوسرے کے لازم اور ملزوم ہیں.
ڈاکٹر روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ آج عالم اسلام کے درمیان اتحاد و یکجہتی وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے ایران اور قطر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران قطر تعلقات برادرانہ اور علاقائی اقوام کے فائدے میں ہیں، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لئے سنہری مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لانا ہوگا.
قطری امیر نے اس موقع پر کہا کہ ہم بھی سمجھتے ہیں کہ تمام علاقائی مسائل کو باہمی بات چیت سے حل کرنا ہوگا اور اس کے لئے صرف اجتماعی تعاون درکار ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ قطر، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی توسیع کے لئے آمادہ ہے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =