15 جون، 2019 12:57 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83354174
0 Persons
سب فریقین جوہری معاہدے پر فکرمند ہیں: صدر پیوٹن

ماسکو، 15 جون، ارنا – روسی صدر نے ایک بار پھر عالمی جوہری معاہدے سے امریکہ کی یک طرف علیحدگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب فریقین اس عالمی معاہدے کے مستقبل پر فکرمند ہیں.

یہ بات "ولادیمیر پیوٹن" نے ہفتہ کے روز تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقدہ ایشیا میں پانچوویں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس تمام فریقین کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کے لئے کوشش کر رہا ہے.
روسی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے کا نفاذ صرف ایک ہی صحیح راستہ ہے اور ہم اس کے مطابق مکمل عمل کریں گے.

ایران، روس اور ترکی شام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کرتے ہیں

انہوں نے شام میں مسائل اور بحران کے حل کی مسلسل کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، روس اور ترکی آستانہ کے فریم ورک میں شامی مسائل کے حل کے لئے باہمی تعاون کر رہے ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =