ارنا، ترقی و تبدیلی کی راہ میں ایک معتبر ادارہ بن کر ابھری ہے: ہاشمی

صوفیہ، 15 جون، ارنا - ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج ارنا ترقی اور تبدیلی کی راہ میں ایک موثر اور با معتبر ادارہ کے طور پر ابھری ہے.

یہ بات «سید ضیاء ہاشمی» نے ہفتہ کے روز بلغاریہ میں چھٹی بین الاقوامی نیوز ایجنسیز کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور خبر کی دنیا میں اس کے مستقبل پر غور و فکر کرنا ناگزیر ہے، ہمیں خبروں کی اشاعت میں جدید ٹیکنالوجی، موثر وسائل بشمول مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا ہوگا.
ہاشمی نے کہ ارنا نیوز ایجنسی خبر کی نشر و اشاعت، مکالمے اور خبروں تک آسان رسائی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ارنا کے اہم اقدامات میں ویڈیو، تصاویر، سمارٹ ایپلی کیشنز اور زبان کی پروسیسنگ شامل ہیں.
ارنا چیف نے بتایا کہ ارنا اپنے اہم اہداف کے پہلے مرحلے میں بنائی جانے والی خبروں کی تعداد پر غور کرتی ہے جیسا کہ ہم اپنی بنائی گئی خبروں کی جہاں نقل ہوتی ہے ان کا جائزہ لیتے ہیں اور انھیں کم سے کم 20 دیگر خبررساں اداروں سے کمپئیر کیا جاتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ویب سائیٹس پر یہ بھی چیک کرتے ہیں کہ کہاں کہاں ارنا کی خبروں کو بغل حوالہ بغیر استعمال کیا گیا ہے.
سید ضیاء ہاشمی نے کہا کہ ارنا نے ایک مخصوص پروگرام بھی قائم کیا ہے جس کہ تحت قارئین کو ان کی پسندیدہ خبروں کی تجویز دی جاتی ہے، قارئین ارنا میں جتنی بھی پسندیدہ خبر پڑھتے ہیں تو ارنا اس کے مطابق اپنے قارئین کو پسندیدہ خبروں تجویز دیتی ہے.
انہوں نے افرادی قوت اور مصنوعی ذہانت کے درمیان تعمیری ہم آہنگی کو نیوز ایجنسیز کے مستقبل کے لئے ضروری قرار دیا اور کہا کہ ہم پر فرض ہے کہ انجان راستوں پر محتاط ہو کہ چلیں تا کہ ہمارا مستقبل روشن ہو جہاں نیوز ایجنیسیز کی سرگرمیاں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =