15 جون، 2019 11:38 AM
Journalist ID: 1312
News Code: 83353941
0 Persons
والی بال ورلڈ لیگ، ایرانی خواتین کی خوشی دوبالا

ارومیہ، 15 جون، ارنا - ایرانی قومی والی بال ٹیم نے مغربی علاقے ارومیہ میں اپنی حریف کینیڈا کی ٹیم کو شکست دے دی تاہم خصوصی بات یہ ہے کہ ایرانی خواتین نے آزادانہ طور پر اسٹیڈیم آکر اس میچ کا نظارہ بھی کیا.

عالمی قوانین کے مطابق، ایرانی خواتین کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کے ساتھ جمعہ کے روز وغربی علاقے ارومیہ کے غدیر اسٹیڈیم آئی اور آزادانہ طور پر قومی ٹیم کے میچ کا نظارہ کیا.
ایران میں اسلامی نظام قائم ہے جہاں اسلامی قوانین اور ملکی آئین کے مطابق خواتین کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور آج اس کا نتیجہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایران کے مختلف شعبہ ہائے زندگی بشمول سیاسی، سماجی، معاشی بالخصوص قانون نافذ کرنے والے اداروں میں خواتین بڑی تعداد میں شریک ہیں.
اس کے علاوہ کھیلوں کے میدان میں بھی ایرانی خواتین کی کارکردگی اعلی ہے اور قومی، علاقائی اور بین الاقوامی مقابلوں میں وطن کی دختران نے ہمیشہ قومی پرچم اور ملک کے سر کو فخر سے بلند کیا ہے.
واضح رہے کہ 2019 والی بال ورلڈ لیگ مقابلوں کا تیسرا اور چوتھا ہفتے ایران مغربی علاقے ارومیہ اور اردبیل میں جاری ہے۔
2019 والی بال ورلڈ لیگ 14 سے 16 جون تک ایرانی صوبے آذربائیجان غربی کے علاقے ارومیہ میں جاری ہے جس میں ایرانی قومی والی ٹیم نے روس، پولینڈ اور کینیڈا کی ٹیموں کے ساتھ میچ کرے گی.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =