ایران نے دنیا میں دہشتگردی کے پھیلاؤ کو روکا ہے: روحانی

تہران، 15 جون، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام اور عراق میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف عظیم جد و جہد کی مثال قائم کرکے اور دنیا کے دوسرے علاقوں میں دہشتگردی کے پھیلاؤ کو روک کرکے علاقائی اور عالمی امن کی فراہمی میں موثر کردار ادا کیا.

ان خیالات کا اظہار "حسن روحانی" نے ہفتہ کے روز تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں منعقدہ ایشیا میں پانچوویں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے تاجک حکومت کی اس نشست کی میزبانی کے لئے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی اور انتہاپسندی جو اسلام سے خشک اور خوفناک چہرہ پیش کرتی ہیں، سے نمٹنے کے راستے میں قدم چل رہا ہے.
صدر روحانی نے کہا کہ ایران جنگ اور ان کے مسائل کا شکار ہونے والے بے گناہ عوام کی حمایت کرکے بعض ممالک کے یک طرفہ اور جبر کی مبنی پر اقدامات سے مقابلہ کر رہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کسی بھی جوہری اور کیمیائی ہتھیاروں کی پیداواری اور استعمال کی واضح مخالفت کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک نے بار بار عالمی سیکورٹی اور امن کی فراہمی کے لئے دو طرفہ اور چند فریقی سیاسی میکنیزم کے منصوبہ بندی کی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے جس راستے میں موجودہ خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سی آئی سی اے کے رکن ممالک کی تجویزات اور باہمی تعاون کو منظور کرلیا ہے.


ایران ایک واحد ملک کے طور پر جوہری معاہدے کے وعدوں پر قائم نہیں ہوسکتا ہے


ایرانی صدر نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے جوہری معاہدے پر ایران کی دیانتداری کی تصدیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایک واحد ملک کے طور پر جوہری معاہدے کے وعدوں پر قائم نہیں ہوسکتا ہے لہذا دوسرے ممالک بھی اس عالمی معاہدے کے تحفظ کے لئے اپنے فرض کو پورا کریں.
انہوں نے کہا کہ اب دنیا نے ہماری نیک نیتی، صبر اور امریکہ کی خلاف ورزی کا دکھا ہے، اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی بھی باہمی تعاون کی تیاری کے اعلان کے ساتھ، جوہری معاہدے کی شق نمبر 26 اور 36 کے مطابق، اس معاہدے میں توازن کی بحالی کے لئے اپنے وعدوں کی کمی لانے پر فیصلہ کیا ہے اور اگر مناسب جواب حاصل نہ کرے تو ناگزیر طور پر زیادہ اقدامات کرنا ہوگا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =