اماراتی وزیر کے ظریف کیخلاف بیان پر ایرانی ترجمان کا کرارہ جواب

تہران، 15 جون، ارنا - ایرانی دفترخارجہ نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ کی ہرزہ سرائی کے جواب میں کہا ہے کہ جن کی نہ حیثیت ہے اور نہ ہی اقدار انھیں چاہئے کہ خاموش رہیں.

یہ بات "سید عباس موسوی" نے اپنے ٹوئٹر پیج میں متحدہ عرب امارات کے مشاورتی وزیر برائے خارجہ امور "انور قرقاش" کے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کے خلاف بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ ابتداء سے نہ صرف حیثیت، مشروعیت اور آزادی نہیں رکھتے ہیں بلکہ مغرب سے کھوکھلاپن سیکورٹی پر منحصر ہیں اور وہ مغرب کے لئے ایک دودھ دینے والے گائے کی طرح ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے طاقتور حکام کے بارے میں خاموش رہیں کیونکہ ایرانی حکام کے ایک ٹوئٹ کے ساتھ بھی ایک چیونٹی کے گھوںسلا پانی میں ڈوب کیا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق، قرقاش نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ کی ساکھ کم ہو رہی ہے، ظریف کی جانب سے گروپ بی کا ذکر کرنا ایک مضحکہ خیز بات ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ تیل بردار جہازوں پر حالیہ مشکوک حملے سے متعلق امریکی الزامات ایران مخالف گروپ بی کے منصوبے کی کڑی ہے.  

انہوں نے مزید کہا کہ تیل بردار جہازوں کے حادثے کے فورا بعد امریکہ کی جانب سے ایران پر بغیر کیسی ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بی ٹیم (بولٹن، بن زید، بن سلمان اور بنیامین نیتن یاہو) نے بی پلان بنایا ہے. 

274*9393**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =