افغان مسئلے پر ایران کے موثر کردار کے خواہش مند ہیں: اشرف غنی

تہران، 15 جون، ارنا - افغان صدر اشرف غنی نے ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے پر زور دیا اور کہا ہے کہ ہم تہران کی جانب سے افغانستان سے متعلق اپنے تعمیری کردار میں مزید اضافے کے خواہش مند ہیں.

یہ بات اشرف غنی نے دورہ کرغزستان کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی.
افغان صدر نے خطے میں ایران کی اہم پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک امن عمل میں ایرانی کردار کا خواہاں ہے.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان تمام شعبوں میں اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے.
اشرف غنی نے منشیات اسمگلنگ سے متعلق کہا کہ اس لعنت کی روک تھام کے لئے دوطرفہ اور بین الاقوامی فریم ورک کے تحت تعاون کرنا ہوگا.
انہوں نے منشیات، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف ایران اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر بھی زور دیا.
صدر اشرف غنی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے افغانستان ہرگز اپنی سرزمین پر ایسے مراکز نہیں بننے دے گا جو ہمسایہ ملک ایران کے لئے باعث مشکل اور اذیت بنے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 10 =