15 جون، 2019 9:09 AM
Journalist ID: 1837
News Code: 83353590
0 Persons
ایرانی صدر تاجکستان پہنچ گئے

تہران، 15 جون، ارنا – ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر «حسن روحانی» تاجکستان کے دورے پر دوشنبے پہنچ گئے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے اجلاس میں شریک ہوں گے.

ڈاکٹر روحانی یہ دورہ اپنے تاج ہم منصب امامعلی رحمان کی دعوت پر کررہے ہیں. ایرانی صدر پانچویں سی آئی سی اے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے.
تاجک دارالحکومت دوشنبے پہنچنے پر تاجکستان کے اسپیکر پارلیمنٹ شکور جان ظہور اوف نے صدر مملکت اور ان کے ہمراہ اعلی سطحی وفد کا استقبال کیا.
ڈاکٹر روحانی دورہ تاجکستان سے پہلے کرغزستان گئے تھے جہاں انہوں نے شنگھائی تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی.
ان دوروں میں ایران کے سنیئر وزرا اور حکام صدر روحانی کے وفد میں موجود ہیں.
ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے سربراہ اجلاس ہر 4 سال بعد اور وزرائے خارجہ کے اجلاس ہر دو سال بعد منعقد ہوتے ہیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =