14 جون، 2019 8:20 PM
Journalist ID: 1837
News Code: 83353256
0 Persons
ایران اور روس کا علاقائی سیکورٹی کے قیام پر زور

تہران، 14 جون، ارنا – ایران اور روس کے صدور نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 19 ویں اجلاس کے موقع پر ایک ملاقات کے دوران  علاقائی سیکورٹی کو بڑھانے پر زور دیا۔

ایرانی صدر مملکت جو شنگھائی تعاون تنظیم کے 19 ویں اجلاس کی شرکت کیلئے قازقستان کے دورے پر ہے آج بروز جمعہ صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع میں فریقین نے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعلقات کے تسلسل کے ساتھ ساتھ علاقائی سیکورٹی کی توسیع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مزید فروغ پر زور دیا۔

ایرانی صدر نے اس سے پہلے چینی صدر 'شی جن پنگ' اور افغان صدر 'محمد اشرف غنی' کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

شنگھائی سمٹ کا سربراہی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت منگولیا، افغانستان اور بیلاروس بحیثیت مبصر شریک تھے.
اس اجلاس میں چین، روس، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، پاکستان، ازبکستان اور بھارت کے سربراہان بھی بحیثیت مستقل رکن نے شرکت کی.
ایرانی صدر شنگھائی تنظیم میں شرکت کے بعد تاجکستان جائیں گے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے اجلاس میں شریک ہوں گے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =