شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا اختتام، مشترکہ اعلامیہ جاری

تہران،14 جون، ارنا - کرغزستان کے دارالحکومت بیشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 19 ویں اجلاس کا بروز جمعہ اختتام ہوگیا جس میں فریقین نے مشترکہ اعلامیہ میں ایران جوہری معاہدے کی مکمل حمایت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے آج بروز جمعہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 19 ویں اجلاس کے اختتام کے موقع پر ایک مشترکہ بیان جاری کر کے ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیا۔

ایرانی صدر مملکت نے اس اجلاس کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے کئی رکن ممالک کے سربراہوں کیساتھ ملاقات کی۔

شنگھائی سمٹ کا سربراہی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت منگولیا، افغانستان اور بیلاروس بحیثیت مبصر شریک تھے.
اس اجلاس میں چین، روس، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، پاکستان، ازبکستان اور بھارت کے سربراہان بھی بحیثیت مستقل رکن نے شرکت کی.
ایرانی صدر شنگھائی تنظیم میں شرکت کے بعد تاجکستان جائیں گے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے اجلاس میں شریک ہوں گے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 13 =