14 جون، 2019 1:00 PM
Journalist ID: 1837
News Code: 83352875
0 Persons
ظریف کی اقوام متحدہ کی نائب سربراہ سے ملاقات

تہران، 14 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے دورہ کرغزستان کے موقع پر اقوام متحدہ کی نائب سربراہ برائے سیاسی امور کے ساتھ ملاقات کی ہے.

«محمد جواد ظریف» اور «روز میری ڈی کارلو» نے بشکیک میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا.
ایرانی وزیرخارجہ صدر حسن روحانی کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 19ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کرغزستان کے دورے پر ہیں.
شنگھائی سمٹ کا سربراہی اجلاس آج ہوگا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت منگولیا، افغانستان اور بیلاروس بحیثیت مبصر شریک ہوں گے.
اس اجلاس میں چین، روس، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، پاکستان، ازبکستان اور بھارت کے سربراہان بھی بحیثیت مستقل رکن شرکت کریں گے.
ایرانی صدر شنگھائی تنظیم میں شرکت کے بعد تاجکستان جائیں گے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے اجلاس میں شریک ہوں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =