ایران اور چینی صدور کی شنگھائی اجلاس کے موقع پر ملاقات

تہران، 14 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر «حسن روحانی» نے کرغزستان میں شنگھائی تنظیم کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر «شی جن پنگ» کے ساتھ ملاقات کی ہے.

یہ ملاقات جمعہ کے روز کرغز دارالحکومت «بشکیک» میں ہوئی جہاں دونوں صدور نے ایران چین تعلقات اور تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
اس ملاقات میں اعلی ایرانی حکام بشمول وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، وزیر توانائی اور صدر کے معاونین موجود تھے.
شنگھائی سمٹ کا سربراہی اجلاس آج ہوگا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت منگولیا، افغانستان اور بیلاروس بحیثیت مبصر شریک ہوں گے.
اس اجلاس میں چین، روس، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، پاکستان، ازبکستان اور بھارت کے سربراہان بھی بحیثیت مستقل رکن شرکت کریں گے.
ایرانی صدر شنگھائی تنظیم میں شرکت کے بعد تاجکستان جائیں گے جہاں وہ ایشیا میں باہمی تعاون اور اعتماد سازی کی تنظیم (CICA) کے اجلاس میں شریک ہوں گے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =