تیل بردار جہازوں سے متعلق امریکی الزامات تشویشناک ہیں: ایران

تہران، 14 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملے سے متعلق امریکی وزیرخارجہ کے الزامات مضحکہ خیز نہیں بلکہ سنگین اور تشویشناک ہیں.

ترجمان دفترخارجہ سید عباس موسوی نے امریکی وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکورٹی کی ذمہ داری اسلامی جمہوریہ ایران پر ہے اور ہم نے ثابت کیا ہے کہ جب بھی کسی بحری جہاز اور ان کے عملے کو حادثہ پیش آیا تا فی الفور ان کی امداد کے لئے پہنچے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پومپیو صاحب اور دیگر امریکی حکام کے لئے ایران پر من گھڑت الزامات اور تیل بردار جہازوں پر مشکوک حملے میں ایران کو ملوث کرنا ایک آسان کام ہے.
ترجمان نے امریکی وزیرخارجہ کو مخطاب کرتے ہوئے یہ خبردار کیا کہ پومپیو صاحب ایسے الزامات مضحکہ خیز نہیں بلکہ انتہائی سنگین اور قابل تشویش ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایرانی نیوی امدادی کاروائی کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =