14 جون، 2019 10:08 AM
Journalist ID: 1837
News Code: 83352748
0 Persons
امریکی الزامات اینٹی ایران 'گروپ بی' کی کڑی ہے: ظریف

تہران، 14 جون، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ تیل بردار جہازوں پر حالیہ مشکوک حملے سے متعلق امریکی الزامات ایران مخالف گروپ بی کے منصوبے کی کڑی ہے.                     

محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ ایران مخالف امریکہ کے بے بنیاد الزامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گروپ بی، بی پلان کے تحت سفارتی کوششوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ تیل بردار جہازوں کے حادثے کے فورا بعد امریکہ کی جانب سے ایران پر بغیر کیسی ثبوت کے بے بنیاد الزامات لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بی ٹیم (بولٹن، بن زید، بن سلمان اور بنیامین نیتن یاہو) نے بی پلان بنایا ہے.

ظریف نے کہا کہ بی پلان کا مقصد ایران میں جاپانی وزیراعظم کی سفارتی کوششوں کو متاثر اور ایران مخالف معاشی دہشتگردی کو چھپانا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے گزشتہ مہینوں میں ایسی منصوبہ سازی پر انتباہ کیا تھا، میں کوئی پیشن گو نہیں تاہم مجھے اتنا علم ہے کہ گروپ بی کی سوچ کہاں سے آتی ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایرانی نیوی امدادی کاروائی کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =