خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں پر حملہ مشکوک ہے: ایران 

تہران، 13 جون - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم کے دورہ ایران کے موقع پر خلیج عمان میں دو جاپانی تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ مشکوک ہے.

ترجمان دفترخارجہ سید عباس موسوی نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ خلیج عمان میں جاپانی جہازوں پر ایسے وقت میں حملہ کیا گیا جب وزیر اعظم شنزو ابے تہران میں قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کررہے تھے.
انہوں نے خلیج عمان میں جاپانی تیل بردار جہازوں کو پیش آنے والے حادثے پر تشویش کا اظہار بھی کیا.
ترجمان کے مطابق، ایسے واقعات کا مقصد خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے علاقائی اور ماروائے علاقے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے جبکہ ایران خطے میں تعاون اور بات چیت کی حمایت کرتا ہے.
المیادین ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق، خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس کے بعد ایک بحری جہاز میں آگ لگ گئی.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =