بلغاریہ میں چھٹی عالمی نیوز ایجنسیز کانفرنس کا آغاز، ارنا چیف کی شرکت

صوفیہ، 13 جون، ارنا - بلغایہ میں بین الاقوامی نیوز ایجنسیوں کی چھٹی کانگریس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں 130 ممالک کے نمائندے بشمول ایران کے قومی خبررساں ادارے کے سربراہ «سید ضیاء ہاشمی» شریک ہیں.

دو روزہ عالمی نیوز ایجنسیز کانفرنس میں دنیا کے 130 ممالک کے اہم خبررساں اداروں کے اعلی عہدیدار شرکت کررہے ہیں.
اس کانگریس کا انعقاد بلغاریہ کے قومی ثقافتی محل میں ہورہا ہے جس کا عنوان خبر کا مستقبل ہے اور مندوبین جعلی خبر، مصنوعی ذہانت، نیوز ایجنسیز کی کارکردگی اور آمدنی کے جدید ذرائع کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے.
عالمی نیوز ایجنسیز کانگریس کی افتتاحی نشست میں بلغاریہ کے صدر اور وہاں کے قومی خبررساں ادارے کے سربراہ نے تقاریر کیں.
ایران کے قومی خبررساں ادارے (IRNA) کے منیجنگ ڈائیکٹر کل کی نشست میں خطاب کریں گے. انہوں نے اس اجلاس کے موقع پر مختلف عالمی نیوز ایجنسیز کے عہدیدار بشمول جمہوریہ آذربائیجان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =