ایشیائی مقابلوں میں ایرانی سٹنگ والی بال ٹیم کی پانچویں فتح

تہران، 13 جون، ارنا – ایرانی مردوں کی معذور والی بال ٹیم نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ایشیائی سٹنگ والی بال مقابلوں میں جاپان کو شکست دے دی۔

ایرانی ایران کی سٹنگ والی ٹیم نے آج بروز جمعرات تھائی لینڈ میں کھیلے جانے والے ایشیا پیسفک چیمپئن شپ مقابلوں میں جاپانی ٹیم کو اپنے دوسرے حریفوں کی طرح 3-0 پوائنٹس کیساتھ ہرادیا۔

یاد رہے کہ ایرانی مردوں کے معذور والی بال ٹیم، حالیہ دنوں میں کمبوڈیا، تھائی لینڈ، چین اور قازقستان کی ٹیموں کے خلاف میدان میں اتر گئی ہے اور سب کو شکست دی۔

ایرانی ٹیم کل بروز جمعہ اپنے آخری میچ کیلئے جنوبی کوریا ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی.
تفصیلات کے مطابق، ایشیا پیسفیک والی بال چیمپیئن شپ مقابلے 10 سے 15 جون تک منعقد ہوں گے.
9410٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 10 =