پاکستان، ایران اور عرب ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے

تہران، 13 جون، ارنا- ایران میں تعینات خاتون پاکستانی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ایران اور عرب ممالک کے تعلقات کی بحالی اور ان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

یہ بات "رفعت مسعود" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

پاکستانی سفیر نے اس بات کے پیش نظر کے حکومت ایران کے حکام نے عرب ہمسایہ ممالک کیساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات برقرار کرنے کیلئے بارہا آمادگی کا اظہار کر دیا ہے اور دوسری طرف حکومت پاکستان نے بھی اس حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کرنے میں دلچسبی کا اظہار کردیا تھا کہا کہ ان کا ملک اب بھی ایران اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے جاپانی وزیر اعظم "شنزو ابے" کے تاریخی دورہ ایران کے حوالے سے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن  استخکام کا خواہاں ہے لہذا ہم علاقے کے امن و سلامتی کے حوالے سے ہر کسی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان کے وزیراعظم ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں کل بروز بدھ، ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے ان کا پر تباک استقبال کیا۔

جاپانی وزیر اعظم نے صدر روحانی کیساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

وزیر اعظم جاپان آج بروز جمعرات ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کیساتھ ملاقات کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =