ایران کو آئے روز امریکی منفی پرپیگنڈے کا سامنا ہے: ظریف

تہران، 12 جون، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کی معاشی جنگ اور دہشتگردی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام آئے روز امریکی نفرت اور منفی پرپیگنڈوں کا سامنا کررہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار «محمد جواد ظریف» نے بدھ کے روز تہران میں جاپانی وزیر خارجہ «تارو کونو» کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے معاشی جنگ کا آغاز ہماری قوم سے کیا اور آج ہم روزانہ کی بنیاد پر امریکیوں کے منفی عزائم اور نفرت پھیلانے کے اقدامات کا سامنا کررہے ہیں.
ظریف نے کہا کہ قطعی طور پر ایران ایسے حالات میں قوم کی بہتری کے لئے مناسب راستہ اختیار کرے گا جس میں بجٹ میں نظرثانی اور تیل پر انحصار کم کرتے ہوئے مضبوط مالی پالیسی شامل ہے.
انہوں نے ایران جاپان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان تعلقات کو 90 سال پورے ہورہے ہیں جبکہ ہم جاپان کو سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں اپنا مضبوط شراکت دار سمجھتے ہیں.
اس ملاقات میں جاپانی وزیر خارجہ نے دورہ ایران پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا ایک اہم ملک ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ علاقائی کشیدگی کم ہونے سے سب کا فائدہ ہوگا دوسری صورت میں تمام فریقین کو نقصان ہوگا.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جاپان خطے میں کشیدگی کو کم کرانے کے لئے کسی بھی موثر تعاون کرنے پر آمادہ ہے.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =