12 جون، 2019 6:38 PM
Journalist ID: 1312
News Code: 83351126
0 Persons
ایرانی صدر کا جاپانی وزیر اعظم کا باضابطہ استقبال

تہران، 12 جون، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے بدھ کے روز تہران میں واقع 'سعدآباد صدارتی' محل میں جاپانی وزیر اعظم کا باضابطہ استقبال کیا.

ڈاکٹر روحانی نے شنزوابے کا سعدآباد محل آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا. انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ ہاتھ ملایا. 
ایرانی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے مہمان صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا. شنزوابے نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا. 
اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے.
جاپانی وزیر اعظم ایک گھنٹے پہلے ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی انقلاب کے بعد یہ جاپان کے کسی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے اس پہلے 1978 میں جاپان کے اس وقت کے وزیر اعظم "تاکئو فوکودا" نے تہران کا دورہ کیا تھا.
توقع ہے کہ شینزو آبے اس دورے کے دوران ایرانی اعلی حکام بشمول سپریم لیڈر آیت الله سیدعلی خامنہ ای' اور صدرحسن روحانی کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے.
جاپانی کی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، جاپانی وزیر اعظم اس دورے میں ایران اور امریکہ کے درمیان موجودہ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریں گے.
9410**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =