یورپی یونین پالیسی چیف کی معاون عنقریب ایران کا دورہ کریں گی

تہران، 12 جون، ارنا – یورپی یونین کی ویب سائٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ روان ہفتے ایران اور خلیجی ممالک کا دورہ کریں گی.

اس ویب سائٹ کی رپورٹ کا کہنا ہے کہ فیڈریکا مغرینی کی نائب 'ہلگا اشمد' روان ہفتے اپنے سرکاری سفر کا آغاز متحدہ عرب امارات سے کریں گی بعد ازاں عمان، قطر اور ایران روانہ ہوں گی.
اس رپورٹ کے مطابق، اشمد کا یہ دورہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ ایران کشیدگی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے اور یہ سفر، علاقائی کشیدگی کے روکنے اور باہمی مذاکرات کے فروغ کے لیے ایک سنہری موقع ہوگا.
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ یہ دورہ، باہمی مذاکرات کے انعقاد و اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا.
ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے دوسرے فریقیں کو 60 دن کے الٹی میٹم کے بعد ہلگا اشمد کا سفر ایران میں یورپی یونین کے ایک اہلکار کا پہلا دورہ ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =