جاپانی وزیر اعظم تہران پہنچ گئے

تہران، 12 جون، ارنا – جاپانی وزیر اعظم 'شینزو آبے' ایک اعلی سیاسی، اقتصادی وفد کی قیادت میں آج بروز بدھ صدر روحانی کی دعوت پر ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، اسلامی انقلاب کے بعد یہ جاپان کے کسی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے اس پہلے 1978 میں جاپان کے اس وقت کے وزیر اعظم "تاکئو فوکودا" نے تہران کا دورہ کیا تھا.
توقع ہے کہ شینزو آبے اس دورے کے دوران ایرانی اعلی حکام بشمول سپریم لیڈر آیت الله سیدعلی خامنہ ای' اور صدرحسن روحانی کے ساتھ ملاقات کر کے باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادل خیال کرے گا.
جاپانی کی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق، آبے اس دورے میں ایران اور امریکہ کے درمیان موجودہ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرے گا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =