منشیات کیخلاف ایران کی ہر قسم مدد جاری رہے گی: اقوام متحدہ

لندن،12 جون، ارنا - اقوام متحدہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انسداد منشیات سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی مالی اور تکنیکی بنیاد پر مدد کا سلسلہ جاری رہے گا.

یہ بات اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کے خلاف کام کرنے والے ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر 'یوری فیڈو ٹوو' نے گزشتہ روز قانونی اور بین الاقوامی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ 'غلامحسین دہقانی' کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی.
اس ملاقات میں فریقین نے منشیات، انسانی اسمگلنگ، جرائم اور بدعنوانی کی روک تھام کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی.
انہوں نے منشیات کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موثر کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ ادراروں کو انسداد منشیات سے متعلق ایرانی امدادوں کو حمایت کرنے کا حکم دیں گے.
غلامحسین دہقانی' نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے منشیات کے خلاف ایرانی اقدامات سے مالی حمایت کرنے والے ممالک کی عدم حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال، انسداد منشیات سے متعلق ایرانی صلاحیتوں اور قابلیتوں پر منفی اثر پڑ سکتی ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے.
ایران، افغانستان کے ساتھ پڑوسی ہونے کی وجہ سے منشیات سمگلنگ کا نشانہ بنا ہوا ہے.
2001میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے سے افغانستان پر جارحیت کی جس کی وجہ سے منشیات کی پیداوار میں درجنوں فیصد اضافہ ہوا ہے.
اب تک ہزاروں ایرانی اہلکار منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =