امریکی پابندیوں نے خطی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے: ایران

تہران، 12 جون، ارنا - نائب ایرانی وزیرخارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ ایران مخالف امریکہ کی معاشی پابندیوں نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے.

یہ بات سید عباس عراقچی نے آج بروز بدھ سنگاپور کے وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے زین العابدین رشید کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

تہران، 12 جون، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی معاشی پابندیوں نے علاقائی سیکورٹی کو نشانہ بنایا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی جنگ میں سیز فائر کے بغیر خطے میں امن و استحکام ناممکن ہے.

انہوں نے جوہری معاہدے کی آخرین صورتحال اور ایران کی شفاف کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی وسطی میں وہ واحد مسئلہ جو مذاکرات کے ذریعہ حل ہوا ایران جوہری معاہدہ تھا جس سے امریکہ غیر معقول وجوہات کے ساتھ باہر نکل گیا.

عراقچی نے مزید بتایا کہ اب امریکہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ ایک معاشی جنگ میں داخل ہواہے، جو جنگ تمام علاقائی تنازعات کی جڑ ہے.

اس موقع میں زین العابدین راشد نے تمام ممالک پر پابندیوں کا دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنا ملک، جوہری معاہدے کی حمایت کرے گا.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 4 =