11 جون، 2019 7:51 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83349503
0 Persons
 ایران اور روس کے صدور 14 جون کو ملاقات کریں گے

ماسکو، 11جون، ارنا-  روسی صدر کے خصوصی مشیر برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹین، 14 جون کو کرغیزستان میں ایرانی صدر "حسن روحانی" کیساتھ ملاقات کریں گے۔

 روسی نیوز ایجنسی تاس نے "یوری اوشاکوف" کے مطابق کہا ہے کہ موجودہ حساس صورتحال کے موقع پر 14 جون بروز جمعہ کو روس اور ایران کے صدور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوگی۔

روسی صدر کے خصوصی مشیر نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین ،باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی مضبوطی اور دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت باہمی ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والی ملاقات میں مختلف بین الاقوامی مسائل بشمول شام کی صورتحال اور ایران جوہری معاہدے کا جائزہ لیا جائے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 3 =