11 جون 2019 - 17:27
Journalist: R946775
News Code 83349319
0 Persons
چابہار بندرگاہ ایران کا سیاحتی مرکز بن جائے گا

 چابہار، 11جون، ارنا- ایرانی ثقافتی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ، اسٹریٹجک جغرافیایی پوزیشن اور مناسب سیاحتی صلاحیتوں کی بدولت، اس کے انفراسٹکچر کی تکمیل کے بعد ملک کا سیاحتی مرکز بن جائے گا۔

 "علی اصغر مونسان" نے منگل کے روز چابہار کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چابہار بندرگاہ اور کنارک کے سیاحتی انفراسٹکچر کی تکمیل کیلئے بہت اچھے تعمیری اقدامات زیر عمل ہیں اور سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے حوالے سے اس علاقے کا مستقبل روشن ہے۔

مونسان نے مزید کہا کہ انہوں نے گورنر جنرل سیستان و بلوچستان کی ہم اہنگی کیساتھ  اس صوبے کی صلاحیتوں سمیت دستکاری صنعت اور سیاحتی شعبے میں موجود مسائل کو جائزہ لینے کے حوالے سے سیستان و بلوچستان کا دورہ کیا ہے۔

ایرانی ثقافتی ادارِ کے سربراہ نے کہا کہ سیاحتی صنعت، روزگار پیدواری کے مواقع کو بڑھانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا چابہار میں اس صنعت کی توسیع سے اس علاقے کے باسیوں کے بے زورگاری مسائل کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چابہار پورٹ کی فری زون نے بنیادی انفراسٹکچر اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے حوالے سے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں جو قابل قدر ہیں۔

انہوں نے سیستان و بلوچستان کی دستکاری صنعت کی مصنوعات کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی طرف توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =