جرمن وزیر خارجہ، آئندہ ہفتے میں انسٹکیس کی پہلی مالی ٹرانزیکشن کیلئے پرامید

تہران، 11 جون، ارنا – جرمنی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں انسٹکیس میکنزم کی پہلی مالی ٹرانزیکشن کے آپریشنل کیلئے پرامید ہے.

یہ بات ہائیکو ماس نے منگل کے روز ایرانی دورے کی واپسی کے بعد جرمن ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ایران کیساتھ تجارت کیلئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کے حتمی مراحل مکمل ہونے کے بعد آنے والے ہفتوں میں انسٹکیس کی پہلی مالیاتی ٹرانزیکشن آپریشنل ہوگی.

جرمن وزیر خارجہ نے گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں صدر حسن روحانی کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو تحفظ کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے.

ہایئکو ماس نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری عالمی میدان میں اس ملک کی ہوشیارانہ قیادت کی علامت ہے.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =