11 جون، 2019 11:37 AM
Journalist ID: 1312
News Code: 83348527
0 Persons
ایرانی صدر عنقریب کرغزستان کا دورہ کریں گے

تہران، 11 جون، ارنا – ایرانی صدر مملکت جمعرات کے روز "شنگھائی اور سیکا" سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لئے کرغزستان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے.

یہ بات ایرانی صدارتی دفتر کے ڈپٹی برائے مواصلاتی امور "پرویز اسماعیلی" نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر مملکت جمعرات کے روز اپنے کرغز ہم منصب کی سرکاری دعوت پر شنگھائی تنظیم میں رکن ممالک کی سربراہی نشست میں شرکت کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے.
اسماعیلی نے کہا کہ صدر روحانی اس نشست میں تقریر کے علاوہ اس اجلاس میں شرکاء کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر بشکیک کے بعد باہمی رابطے اور اعتماد سازی اقدامات کے بارے میں کانفرنس (سیکا) میں شرکت کرنے کے لئے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ کا دورہ کریں گے.
شانگھای تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، 11 ممالک کے صدور بشمول تاجیکستان، روس، چین، کرغیزستان، ازبکستان، بھارت، اور پاکستان کی شرکت سے دارالحکومت بشکیک میں منعقد کیا جائے گا۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 6 =