11 جون، 2019 10:15 AM
Journalist ID: 1312
News Code: 83348304
0 Persons
جاپانی وزیر اعظم کل ایران روانہ ہوں گے

بیجنگ، 11 جون، ارنا – جاپانی وزیر اعظم "شنزو آبے" کل بروز بدھ ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے لئے تہران روانہ ہوں گے.

یہ بات جاپانی حکومت کے سنیئر سیکریٹری "یوشیہیدہ سوگا" نے ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آبے تہران کے دورے پر ایرانی سپریم لیڈر اور صدر روحانی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے.
تفصیلات کے مطابق، کے مطابق، گزشتہ چار دہائیوں میں کسی بھی جاپانی وزیراعظم کا یہ ایران کا پہلا دورہ ہوگا.
سرکاری اعلان کے مطابق، جاپانی وزیراعظم کا دورہ 12 سے 14 جون تک ہوگا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 4 =