11 جون، 2019 9:15 AM
Journalist ID: 1837
News Code: 83348167
0 Persons
ٹرمپ کی معاشی جنگ تمام علاقائی تنازعات کی جڑ ہے: ظریف

تہران، 11 جون، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی جنگ خطے کے تمام تنازعات کی اصل جڑ ہے.

محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں تہران میں جرمن وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو سنجیدہ قرار دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی اس بات کا معترف تھا کہ جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایران کے معاشی ثمرات کو یقینی بنانا ہوگا، جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں.
ظریف نے کہا کہ ہم نے اس بات پر اتفاق بھی کیا کہ علاقائی ممالک کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے تاہم ٹرمپ کی معاشی جنگ تمام خطی تنازعات کی جڑ ہے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 4 =