انسٹکیس میکنزم کیخلاف ممکنہ امریکی پابندیاں یورپ کی ناکامی ہوگی: ایرانی سفیر

لندن، 11 جون، ارنا - برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے انسٹکیس میکنزم کے برابر لائے جانے والے نظام پر ممکنہ امریکی پابندیاں یورپی ممالک کی سفارتکاری کی شکست کے مترادف ہوگی.

«حمید بعیدی نژاد» نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں یہ خبردار کیا ہے کہ ایران کے مخصوص مالیاتی نظام کے خلاف ممکنہ امریکی پابندیوں سے انسٹکیس میکنزم مکمل تباہ ہوگا اور یورپ کی سفارتی کوششیں بھی ناکام رہیں گی.
انہوں نے مزید کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ یورپ اس بات کو سمجھے گا کہ جوہری معاہدہ اور خطے میں امن و سلامتی کو ایران مخالف امریکہ کی معاشی دہشتگردی سے خطرہ ہے.
امریکہ کے خبررساں ادارے بلوم برگ کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ ایران اور یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہے. ایران نے رواں سال 22 اپریل کو انسٹکیس کے برابر اپنے مخصوص مالیاتی نظام کے قیام کا اعلان کردیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کا مقصد جسے انسٹیکس میکنزم کا نام دیا گیا ہے، ایران مخالف امریکی پابندیوں کو بائی پاس کرنا ہے، اس کا اہم کام ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کی حمایت کرنا ہے.
یورپ کے مخصوص مالیاتی چینل کا مرکزی دفتر پیرس میں ہے اور یہ تجارتی تبادلے کے سازوسامان کا مخفف ہے.
تینوں یورپی ممالک انسٹیکس میکنزم کے حصہ دار ہیں اور ایک نامور جرمن بینکر اس کی قیادت کررہے ہیں.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 5 =