10 جون، 2019 4:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83347546
0 Persons
 ایران، روس اور آذربائیجان کے صدور ملاقات کریں گے

ماسکو، 10 جون، ارنا- آذربائیجان میں تعینات روسی سفیر نے کہا ہے کہ روس، ایران اور آذربائیجان کے صدور، رواں میلادی سال کے اختتام سے پہلے ماسکو میں ایک دوسرے کیساتھ ملاقات کریں گے۔

روسی نیوز ایجنسی ریانووستی نے "میخائیل بوچار نیکوف" کے مطابق، اس ملاقات کے حتمی تاریخ اور مکان کا ذکر کیے بغیر کہا ہے کہ روس، سہ فریقی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔


واضح رہے کہ روسی صدر "ولادیمیر پیوٹین" نے مئی مہینے میں میں بیجنگ میں منعقدہ "ون بیلٹ-ون روڈ" اجلاس کے موقع پر اپنے آذری ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ایران، روس اور آذربائیجان کے سربراہی سہ فریقی اجلاس کا اگلا دور، آگست مہینے میں ماسکو میں منعقد ہوگا۔


یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران، روس اور آذربائیجان کے درمیان سربراہی سہ فرقی اجلاس کا پہلا دور 2016ء کے آگست مہینے میں آذربائیجان کے دارالحومت باکو میں انعقاد کیا گیا اور اس کا دوسرا دور بھی 2017 میں تہران میں منعقد ہوا۔



**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =