10 جون، 2019 3:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83347450
0 Persons
ایران جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں: جرمنی

تہران، 10 جون، ارنا - جرمن وزیر خارجہ نے دورہ ایران کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جرمنی سمیت جوہری معاہدے کے تین یورپی فریق اسے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے.

"ہائیکو ماس" نے پیر کے روز تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب "محمد جواد ظریف" کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ جرمنی، فرانس اور برطانیہ جوہری معاہدے کے حامی ہیں اور اسے بچانے کے لئے کوشاں بھی ہیں.
انہوں نے موجودہ صورتحال میں ہونے والے ایران اور جرمنی کے درمیان مذاکرات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطی صورتحال نہایت سنگین اور حساس ہے اور ہم نہیں سمجھتے کہ طاقت اور لڑائی کسی کے فائدے میں ہو.
جرمن وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطی صورتحال کو مزید پیچیدہ ہونے سے بچانا ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورہ عراق، امارات اور اردن کے دوران کوئی بھی ملک خطے میں کشیدگی بڑھانے کے حق میں نہ تھا اور میرا دورہ ایران کا بھی یہی مقصد ہے کہ اس پیغام کو یہاں پہنچاؤں.
ہائیکو ماس نے مزید بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر ظریف کے ساتھ مختلف علاقائی امور، شام اور یمن کی صورتحال، ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم کے جلد نفاذ اور علاقائی تنازعات کی روک تھام کے لئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر گفتگو کی.
*9467**274
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =