ایران اور جرمن وزرائے خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

تہران، 10 جون، ارنا – جرمن وزیر خارجہ 'ہائیکو ماس' نے آج بروز پیر ایرانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی.

ایران کے دورے پر آئے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز اپنے ایرانی ہم منصب 'محمد جواد ظریف' کیساتھ ملاقات کی.

جرمن وزیر خارجہ باہمی مذاکرات کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہوں گے.

وہ ظریف کے علاوہ دوسرے ایرانی اعلی حکام خاص طور پر صدر روحانی کیساتھ ملاقات کر کے دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات کی سطح پر گفتگو کے علاوہ جوہری معاہدے اور علاقائی و بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہائیکو ماس نے حالیہ دنوں میں عراق، اردن اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 11 =