10 جون، 2019 12:58 PM
Journalist ID: 1837
News Code: 83347044
0 Persons
علاقائی کشیدگی کے خاتمے کیلیے کوشش کریں گے: قطر

تہران، 10 جون، ارنا – قطری وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکہ اور ایران کیساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بات ‌محمد عبدالرحمن آل ثانی نے گزشتہ روز صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور امریکہ کیساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ کشیدگی اور تنازعات کوئی ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے.
آل ثانی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ تہران اور واشنگٹن جنگ کے خواہاں نہیں ہیں تو امید رکھتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایک براہ راست ملاقات سے تمام تنازعات حل ہو جائے.
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ایرانی معیشت پر بہت دباؤ ہے اور ایران نے گزشتہ 40 سالوں کے دوران پابندیوں کے خلاف مزاحمت کی ہے تو اب بھی اپنے راستے کو جاری رکھے گا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =