10 جون، 2019 11:20 AM
Journalist ID: 1312
News Code: 83346772
0 Persons
روس کو ایس-400 خریدنے کی کوئی درخواست نہیں دی: ایران

تہران، 10 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ روس کو ایس-400 دفاعی نظام خریدنے کی کوئی درخواست نہیں کی اور نہ ہی اس وقت ہمیں اس کی ضرورت ہے.

ترجمان دفترخارجہ «سید عباس موسوی» نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس برینفگ کے دوران کہا کہ ایران کے دفاعی ماہرین نے ایسے دفاعی نظام پر کام کررہے ہیں جو ایس-400 سے کم نہیں.
انہوں نے ایران یورپ تعلقات کی بحالی سے متعلق کہا کہ ایران کی یورپی یونین سے یہ توقع تھی کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے مگر یورپ نے یا تو ایس انہیں چاہا یا وہ ایسا کر نہیں سکا جو افسوس کی بات ہے.
ترجمان نے مزید کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس تہذیب یافتہ دنیا میں ایک ملک اپنے ہاں ایک قانون مرتب کرتا ہے اور اسے دوسروں پر بھی مسلط کرتا ہے جس کا مقصد مخصوص ممالک کے ساتھ تجارت کو روکنا ہے.
انہوں نے ارنا نیوز کے نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ 60 دن کی مہلت سے اب تک یورپی فریق نے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا مگر ہمیں امید ہے کہ باقی مہلت میں یورپ کچھ کرے دوسری صورت میں اسے یہ علم ہے کہ ایران اگلے مرحلے میں بھی بھرپور انداز میں فیصلہ کرے گا.
274**9393*
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 8 =