جاپانی وزیراعظم کے دورہ ایران سے علاقائی کشیدگی میں کمی آئے گی: چینی میڈیا

بیجنگ، 10 جون، ارنا - چین کی ایک نیوز ویب سائیٹ نے کہا ہے کہ جاپانی وزیراعظم شنزو ابے کا آئندہ دورہ ایران علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے لئے مددگار ثابت ہوگا.

«چائنا ارج» نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ عالمی مسائل کے حل کے لئے بات چیت کا حامی رہا ہے اور وہ اس مقصد کے لئے جاپان اور دوسروں ممالک کے کاردار ادا کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے.
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شنزو ابے عنقریب ایران جارہے ہیں تا کہ وہ جوہری معاہدے اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق ایرانی قیادت سے گفتگو کریں.
جاپانی وزیراعظم ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی پر بھی گفتگو کریں گے.
چائنا ارج نے مزید کہا کہ شنزو ابے جاپان کے اعلی رہنما ہیں جن کے ملک کے ایران سے اچھے تعلقات ہیں، یقینا وہ کشیدگی میں کمی لانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرسکیں گے.
چینی میڈیا نے ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کو موجودہ صورتحال کی وجہ قرار دیا اور مزید کہا کہ ٹرمپ خودساختہ بحران کے ذمہ دار ہیں جبکہ ایران خطے میں بحیثیت اہم ملک اب تک جوہری معاہدے کے تمام وعدوں پر عمل پیرا ہے.
رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ آج دنیا میں بحران پیدا کرنے والے شخص مشہور ہیں جنہوں نے غیرضروری مشکلات پیدا کرنے میں مہارت حاصل کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ دباو اور پابندیوں کے ذریعے اپنی خواہشات کو پورا کریں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =