جنوبی کوریا کا ایران سے تعاون کیلئے امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

تہران، 10 جون، ارنا - کورین وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا کی کمپنیوں کے ایران کے ساتھ تعاون سے متعلق موجودہ پابندیوں کا خاتمہ کرے.

کوریائی وزیر خزانہ نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں ایران کو مصنوعات برآمد کرنے والی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا.
کورین نیوز ایجنسی یونہاپ کے مطابق، «ہونگ نام کی» نے امریکہ وزیر خزانہ پر زور دیا ہے کہ وہ کوریائی کمپنیوں کو امریکی پابندیوں سے ہونے والی مشکلات کا ازالہ چاہتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ کوریا کی چھوٹی کمپنیوں کو پابندیوں سے مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک مثبت رویے اور سوچ سے حل کرنے کی ضرورت ہے.
کورین وزیر خزانہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سئول اور واشنگٹن قریبی مذاکرات کے ذریعے ان مسائل کا حل نکال لیں گے.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =