2019 والی بال ورلڈ لیگ، ایران نے جاپان کا خواب چکنا چور کردیا

تہران، 9 جون، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم نے جاپان میں منعقدہ 2019 والی بال ورلڈ لیگ مقابلوں کے دوسرے ہفتے میں 3-0 نتیجے کیساتھ جاپان کو شکست دے کر اپنی کا میابیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے Musashino Forest سٹڈیم میں منعقدہ 2019 والی بال ورلڈ لیگ مقابلوں میں اتوار کے روز ایرانی کیھلاڑی، جاپانی حریف کیخلاف میدان میں اترگئے۔



 ہونے والے مقابلوں میں ایرانی کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے تین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 25-22، 25-21 اور 25-20 نتیجے کیساتھ جاپانی حریف کو ہرا دیا۔



 اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم، اب 16 پوانٹس کیساتھ درجہ بندی کی تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔



واضح رہے کہ 2019 والی بال ورلڈ لیگ مقابلوں کا تیسرا ہفتہ ایران میں منعقد کیا جائے گا۔



**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =