رواں سال ایرانی کان کنی مصنوعات کی شرح 8.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی

تہران، 9 جون، ارنا – ایرانی وزارت صنعت، کان کنی کے ڈپٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران 8.5 ارب ڈالر کان کنی مصنوعات برآمد کی گئی رواں سال میں پابندیوں کے باوجود ایسی رقم برآمد ہوگی.

"جعفر سرقینی" نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران اسٹیل کی برآمدات کی شرح 1.5 ارب ڈالر اور کاپر کی برآمدات کی شرح 40 کروڑ ڈالر تھی.


انہوں نے کان کنی اور معدنی مصنوعات کی برآمدات پر پابندیوں کے اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے اس شعبے میں پابندیوں سے کوئی اثرات مرتب نہیں کیا گیا ہے، علاقائی اور یورپی مارکیٹ ابھی بھی محفوظ ہیں.


ایرانی عہدیدار نے گزشتہ سال کے دوران دوسرے ممالک میں سیمنٹ کی برآمدات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال 13.5 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کئے.


9393**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =