منشیات اسمگلنگ کیخلاف تعاون نہ کرنے پر ایران کا یورپ کو انتباہ

تہران، 9 جون، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس فورس کے کمانڈر نے خطے میں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں موثر تعاون نہ کرنے پر مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے.

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیر جنرل ''محمد مسعود زاہدیان'' نے منشیات کی لعنت کے خلاف مغربی ممالک کے عدم تعاون پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا.


انہوں نے مزید کہا ہے کہ یورپی ممالک منشیات کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں دوسری صورت میں انھیں اپنے ممالک میں منشیات سے مقابلہ کرنا زیادہ مشکل ہوگا.


انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ پڑوسی ہونے اور افغانستان سے یورپ تک منشیات اسمگلنگ کرنے کے راستے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس لعنت کی روک تھام کی فرنٹ لائن پر ہے اسی لیے ایران کو منشیات کے خلاف لڑائی میں سب سے سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے.


افغانستان میں منشیات کی مزید پیداواری، اس لعنت کے خلاف مقابلہ کو مزید سخت کر کے یورپ کی سلامتی کو مزید خطرے میں ڈالے گی.


قابل ذکر ہے کہ یورپ، منشیات کا سب سے استعمال کرنے والا ہے اور افغانستان بیسویں صدی کے اوائل سے اب تک دنیا میں افیون کا سب سے پیداوار کرنے والا ملک ہے اسی لیے پڑوسی ممالک اور وہ ممالک جو یورپ کو منشیات کی اسمگلنگ کے راستے پر ہیں انہیں اس لعنت کے خطرات اور خدشات کا سامنا ہیں.


امریکیوں، یورپیوں، نیٹو اور عام طور پر مغربیوں جو بہت  سالوں سے افغانستان میں ہیں بنیادی طور پر منشیات کی اسمگلنگ کے مخالف نہیں اور منشیات کے خلاف اپنے کردار کو ادا نہیں کرتے ہیں اور ایران کئی دہائیوں سے اکیلے اس لعنت کے ساتھ لڑ رہا ہے.


9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =