جوہری معاہدہ: جرمن وزیرخارجہ کا دورہ ایران یورپی تعاون کے عزم کا اعادہ

بغداد، 9 جون، ارنا – جرمن وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کے عنقریب دورے کا مقصد جوہری معاہدے پر جرمنی اور یورپی یونین کی پابندی کی تصدیق ہے.

یہ بات "ہایئکو ماس" نے گزشتہ روز بغداد کے دورے کے موقع پر عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.


انہوں نے کہا کہ جرمنی اور یورپی یونین ایران جوہری معاہدے پر قائم ہیں اسی لئے ہم اس موضوع کی روشنی ڈالنے کے لئے عنقریب اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے.


ماس نے کہا کہ یورپی یونین نے پابندیوں کی کمی اور ایران کے ساتھ مالیاتی تبادلوں کے لئے ایک میکنزم قائم کیا ہے.


انہوں نے مزید کہا کہ تہران کے دورے پر عالمی جوہری معاہدے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی باقی رہنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا.


تفصیلات کے مطابق، جرمن وزیر خارجہ نے گزشتہ روز عراق سے اپنے علاقائی دورے کا آغاز کیا اور پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران روانہ ہوں گے.


9393**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 5 =