8 جون، 2019 8:39 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83344629
0 Persons
 ایران اور افغانستان مشترکہ فلم بنائیں گے

 تہران، 8 جون، ارنا-  ایران اور افغانستان کے فنکاروں نے مشترکہ طور پر "Dogs Do not Sleep Last Night" فلم کو بنانے کا آغاز کیا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ دوسری بار ہے کہ ایرانی پرڈیوسر "سیاوش حقیقی" اور افغان ہدایتکار "رامین رسولی"، ایک دوسرے کیساتھ مشترکہ فلم بنائیں گے۔


خاتون اداکارہ "عاطفہ امین"، "صغری بیات" اور "فاطمہ خدادادی" سمیت اداکار "فہیم امینی"، "امیر حسین صادقی"، "قاسم علیزادہ"، "اردلان برسی"، "یارمحمد نصیرمحمدی"، "پارسا حسینی" اور "امین میری" اس فلم میں کردار ادا کریں گے۔


"Dogs Do not Sleep Last Night" فلم کی کہانی ایک دور دراز گاؤں میں روز مرہ زندگی پر مبنی ہے جس پر طالبان نے قبضہ جمایا ہے۔


گاؤں کے قریب ایک امریکی ہلی کاپٹر گرائے جانے کے بعد ایک امریکی فوجی، گاؤں کی ایک لڑکی کے ذریعے اس گاؤں میں داخل ہوجاتا ہے اور پھر اس کے بعد وہاں کی زندگی بدل جاتی ہے۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =