ایران نے عالمی یوتھ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا

تہران، 8جون، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے فیجی میں منعقدہ 2019 عالمی یوتھ ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق 2019 عالمی یوتھ ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا 47 ممالک کے 248 نمائندوں کی شرکت سے 2 سے 8 جون تک فیجی کے ساحلی شہر سووا میں انعقاد کیا گیا۔



 ہونے والے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے مجموعی طور پر 2 طلائی، 4 چاندی اور 9 کانسی کے تمغے جیت کر 622 پوانٹس کیساتھ  مسلسل چوتھی بار کیلئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔



 ایران کے نمائندے "ترکی حسین نجفی"، "روح االلہ بیرانوند"، "حسین سلطانی"، "محمد حسینی"، "افشین طاہری"، "علی قاسمی"، "امیر عزیزی"، "علیرضا لطفی"، "علیرضا یوسفی" اور "علی داوودی" نے بالترتیب 61، 73، 81،89، 96، 102،109 اور +109 کلوگرام کے زمروں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف تمغے جیت لیے۔



 ہونے والے مقابلوں میں امریکی ٹیم نے 552 پوانٹس اور جاپان نے 521 پوانٹس کیساتھ بالترتیب اس ایونٹ کی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔



صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور نائب ایرانی صدر اسحاق جہانگیری نے دو الگ الگ پیغاموں میں بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ یوتھ مقابلوں میں ایران کے نوجوان کھیلاڑیوں کی مسلسل چوتھی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایرانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا. 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@


آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 4 =