ایران اور ترکی کے تعاون کی توسیع علاقائی امن و استحکام کے فروغ کا باعث ہوگا

 تہران، 8جون، ارنا-  ایرانی صدر نے اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں عالم اسلامی میں بحثیت دو طاقتور اور موثر ملک کے ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کی توسیع کو علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم اور ضروری قرار دے دیا۔

ڈاکٹر "حسن روحانی" نے عیدالفطر کی مناسبت سے ترک حکومت اور عوام بالخصوص صدر "رجب طیب اردوان" کو مبارکباد دی۔


رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ممالک کے صدور نے مختلف شعبوں میں ایران اور ترکی کے درمیان تعلقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے دونوں ملکون کی ساری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔


 اس موقع پر صدر روحانی نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ سمیت باہمی تجارتی لین دین کیلئے مقامی کرنسی کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔


 انہوں نے سوڈان، لیبیا، یمن اور افغانستان میں نہتے لوگوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی، خطے کے دیگر دوست اور اسلامی ممالک سے مل کر اس خطرناک رویے کو خاتمہ دینے اور عالم اسلام کے مسائل کو حل کرنے میں تعاون کر سکتے ہیں۔


 ایرانی صدر نے خطے میں انسداد دہشتگردی اور مشترکہ سرحدوں میں سلامتی کے فروغ کے حوالے سے ایران اور ترکی کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔


  اس موقع پر ترک صدر نے ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالفطر کی مناسبت سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی دو دوست اور بردار ملک ہیں اور باہمی تعاون کا فروغ، دونوں ممالک سمیت خطے کے مفادات میں ہے۔


انہوں نے مختلف شعبوں بالخصوص معاشی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سمیت تجارتی لین دین کے حوالے سے مقامی کرنسی کے استعمال پر زور دیا۔


 اردوان نے خطے اور عالم اسلام کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی ایک دوسرے کیساتھ تعاون کے فروغ سے انسداد دہشتگردی اور خطے مین قیام امن و استحکام کے حوالے سے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔


انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کبھی اس پابندیوں کو تسلیم نیہں کرے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 1 =