ایرانی کراٹے کھیلاڑی نے ورلڈ لیگ مقابلوں کے فائنل میں جگہ بنالی

مہاباد، 8 جون، ارنا- ایرانی کھیلاڑی "سید علی کریمی"، چین میں منعقدہ کراٹے ورلڈ لیگ مقابلوں میں -67کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔

 ایران کے شہر "میاندوآب" سے تعلق رکھنے والے کراٹے کھیلاڑی جو اس سے پہلے بھی عالمی کراٹے مقابلوں کا ایک چاندی تمغہ جیت لیا تھا، نے چین میں منعقدہ کراٹے ورلڈ لیگ میں روس، ہنگری، اٹلی، فرانس اور تھائی لینڈ کی حریفوں کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔


واضح رہے کہ کراٹے ورلڈ لیگ کے چوتھے مرحلے کا 76 ممالک کے 543 نمائندوں کی شرکت سے جمعہ کے روز چین کے شہر شانگھای میں انعقاد کیا گیا۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 3 =