ایرانی صوبے فارس میں ایک لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد

شیراز، 8 جون، ارنا-  ایرانی جنوبی صوبے فارس کے ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحتی ادارہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران، ایک لاکھ سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے اس صوبے کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا رخ کیا ہے۔

"مصیب امیری" نے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں سال کے اپریل اور مئی کے مہینوں میں ایک لاکھ 30 ہزار609 غیر ملکی سیاحوں نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع صوبے فارس کے تاریخی اور ثقافتی مقامات کا رخ کیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران، 28 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے تاریخی مقام "تخت جشمید" کی سیر کی ہے اور بالتریتب 28 ہزار 322 اور 20 ہزار 863  غیر ملکی سیاحوں نے بھی "نقش رستم" اور "حافظیہ" کے ثقافتی مقامات کا دورہ کیا ہے۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =