8 جون، 2019 4:56 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83344433
0 Persons
 ایرانی صدر وسطی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے

تہران، 8جون، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، رواں ہفتے کے آخر میں وسطی ایشیائی ممالک بشمول تاجیکستان اور کرغیزستان کا دورہ کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی اپنے تاجیک ہم منصب "امامعلی رحمان" کی باضابطہ دعوت پر باہمی رابطے اور اعتماد سازی اقدامات کے بارے میں کانفرنس (سیکا) میں شرکت کرنے کیلئے 14جون کو تاجیسکتان کا دورہ کریں گے۔


رپورٹ کے مطابق صدر روحانی دورہ تاجیکستان سے پہلے 13 جون کو شانگھای تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے کرغیزستان کا دورہ کریں گے۔


شانگھای تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، 11 ممالک کے صدور بشمول تاجیکستان، روس، چین، کرغیزستان، ازبکستان، بھارت، اور پاکستان کی شرکت سے دارالحکومت بشکیک میں منعقد کیا جائے گا۔


**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 7 =