ایران کی  پیٹروکیمیکل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مذمت

تہران، 8 جون، ارنا – ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے ایرانی پیٹروکیمیکل کمپنیوں کی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام معیشتی دہشتگردی کا مترادف اور ایرانی عوام سے مسلسل دشمنی کی علامت ہے.

"سید عباس موسوی" نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکی صدر کے بے بنیاد دعوے کی روشنی ڈالنے کے لئے صرف ایک ہفتے صبر کی ضرورت تھی.


انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کی پالیسی ایک ناکام پالیسی ہے جو بار بار اس ملک کے سابق صدور کے ذریعہ پیش کردی کی گئی ہے.


ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ راستہ غلطی ہے اور وہ جاں لے کہ ان کے مقاصد ہرگز حاصل نہیں ہوں گے.


انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکی حکام کے دعووں کو بے بنیاد اور جھوٹ کی مبنی پر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے یہ اقدام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے جس کی بین الاقوامی ذمہ داری میں اضافہ کرے گا.


9393**


ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 2 =